ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا‘جلد ویڈیوریلیز کردیا جائے گی

پیر 28 ستمبر 2020 23:05

ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا‘جلد ویڈیوریلیز کردیا جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ون ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا، ان کے گانے کی ویڈیو جلد ریلیز کر دی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ون ڈیزل نے ڈی جے کریگو کے تعاون سے اپنا پہلا گانا ڈو آئی لائیک فیل ریلیز کردیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

53 سالہ ون ڈیزل کافی عرصے سے اپنے مداحوں سے گلوکاری کا وعدہ کرتے چلے آ رہے تھے جو انہوں نے اب نبھا ہی دیا، وہ اس سے قبل مختلف میوزک منصوبوں پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

فی الحال ون ڈیزل کے گانے کے بول جاری کئے گئے ہیں اور جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔گلوکار نے اپنا اصل کام یعنی اداکاری کو خیر باد نہیں کہا، ان کی ایکشن فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 9’ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔ ون ڈیزل نے 1990 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ 3 درجن سے زائد فلموں میں ایکشن سے بھرپور اداکاری کا جادو دکھا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 23:05:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :