چکوال، العباس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

پیر ستمبر 23:21

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) العباس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین زکوة عشر کمیٹی سلطان رضا جامی تھے۔

(جاری ہے)

فائنل مقابلہ شروع ہونے سے قبل چیئرمین سلطان رضا جامی کا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر ملک حامد امین،سجاد جوڑا،ظہیر بکھی،قاسم بلیکا،ملک حمیش اور نسیم عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔بھون کرکٹ ٹیم نے دلچسپ فائنل مقابلے کے بعد چک ملوک کرکٹ کلب کو شکست دیدی۔سلطان رضا جامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند رکھنے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہوں گے۔آخر میں انہوں نے ونر ٹیم کو 25000روپے نقد کا انعام اور ٹرافی عطا کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/09/2020 - 23:21:36

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments