زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ،آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت فول پروف سکیورٹی انتظامات بارے اعلی سطحی اجلاس

تمام ادارے مل کر اور مکمل کوارڈی نیشن کے ساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے، میچ کے دوران شائقین کی مشکلا ت کو کم سے کم کیا جائے،عامر ذوالفقار

پیر ستمبر 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بارے میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران ،آر پی او،سی پی او راولپنڈی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ پی سی بی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 21اکتوبر2020 سے زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں اسلام آباد ،راولپنڈی میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا ، میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کے لئے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی غور کیا گیا ، میچز کے دوران اسلام آباد میں رہائش پذیر کھلاڑیوں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران سپیشل کمانڈو فورس تعینات کی جائے گی ،کھلاڑیوں کی آمدورفت اور میچز کے دوران ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کے لئے متبادل روٹ کا بندوبست کیا جائے گا اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک جامع پلان ترتیب دیں،کرکٹ میچ کے دوران شہریوں کی رہنمائی کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز استعمال کیے جائیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ادارے مل کر اور مکمل کوارڈی نیشن کے ساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے میچ کے دوران شائقین کی مشکلا ت کو کم سے کم کیا جائی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/09/2020 - 23:47:17

Your Thoughts and Comments