وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

منگل 29 ستمبر 2020 11:55

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ سسیکس، لنکا شائر، گلوسٹر شائر، نارتھمپٹن شائر، سرے، کینٹ، نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا کوارٹر فائنل میچ سرے اور کینٹ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹر فائنل گلوسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں نوٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے شرکت کی تھی جن کو تین نارتھ، سینٹرل اور سائوتھ گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ دفاعی چیمپئن ایسیکس کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز یکم اکتوبر کو جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 11:55:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :