آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

میزبان خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، رپورٹ

منگل 29 ستمبر 2020 14:28

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کریں گی ، آسٹریلوی ویمنز ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اتریگی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ (آج )بدھ کو برسبین میں کھیلا جائیگا ۔ یاد رہے کہ میزبان خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا ویمنز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 17 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے کہا کہ مہمان ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 14:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :