جوہانا کونٹا اور میڈیسن کیز کو فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

منگل 29 ستمبر 2020 17:03

جوہانا کونٹا اور میڈیسن کیز کو فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار جوہانا کونٹا اور امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ روواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار کوری کوکو گف نے برطانوی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کی نانتھ سیڈ جوہانا کونٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے اور چین کی شوائی ژینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی 12 سیڈڈ کھلاڑی میڈیسن کیز کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6(7-2) سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 29/09/2020 - 17:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :