اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں (کل) ایکشن میں نظر آئیں گے

منگل 29 ستمبر 2020 16:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں (کل) جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا میگا ایونٹ مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رینڈرکنچ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مینوئل گینارڈ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 16:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :