10سال بعد پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی خوش آئند ہے، محمد علی خان

بدھ 29 جنوری 2014 14:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمد علی خان نے کہا ہے کہ10سال بعد پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی خوش آئند ہے، مقابلے پاکستان کے ویران اسٹیڈیمز کو آباد کرنے اور قومی کھیل پر طاری جمود کو توڑنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں بھارت کی آمد سے مالی بحران کی شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی فنڈز کی صورت میں مالی فوائد ہونے کا امکان ہے جبکہ شائقین بھی روایتی حریفوں کے مابین میچز سے محظوظ ہونے کیلئے بے چین ہیں، سابق کھلاڑیوں کی طرح شائقین ہاکی بھی روایتی حریفوں کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں محمد علی خا ن نے کہا کہ بھارت کی طرح یورپین ٹیموں کو بھی پاکستان میں ہاکی کھیلنی چاہئے حالات اتنے برے بھی نہیں کے غیر ملکی ٹیمیں یہاں نہ کھیل سکیں۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں کے مابین آخری مرتبہ ہاکی سیریز2004-05 میں منعقد ہوئی تھی جس میں پانچ میچ پاکستان اور پانچ میچ بھارت میں کھیلے گئے تھے۔ سیریز میں پاکستان نے 7-3سیکامیابی حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 29/01/2014 - 14:04:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :