بگ تھری قبضے کا معاملہ دیکھنا بڑوں کا کام ہے ، بلاول بھٹی

بدھ 29 جنوری 2014 14:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) قومی کرکٹر بلاول بھٹی نے کہا ہے کہ آئی سی سی پر بگ تھری کے قبضے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا یہ بڑوں کا کام ہے وہ ہی معاملہ دیکھیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں کسی قسم کا انتشار نہیں یہ ہوائی باتیں ہیں۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی متحد ہیں اور نظریں ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کپ پر مرکوز ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کا دفاع کریں گی۔ بلاول بھٹی نے کہا کہ ایک ماہ 10 دن میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اپنی جگہ بنانا اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ ان کی ہوم گراؤنڈ ہے اگلے سال تک یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ ایسوسی ایشن نے انہیں کھلایا اور میچز میں سات، سات اوورز کے سپیلز مکمل کروا کر اعتماد دیا ورنہ پہلے کبھی بھی انہوں نے کسی میچ میں 7 اوور مکمل نہیں کئے -

وقت اشاعت : 29/01/2014 - 14:07:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :