ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو آرٹسٹ قرار دیدیا

منگل 29 ستمبر 2020 23:37

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان ملک کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بلیک بورڈ پر رنگین چاک کی مدد سے مصوری کرنے کی کوشش کرتے نظر آرہے تھے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ اس چھوٹے سے بچے کا دماغ کتنا ذہین ہے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ اذہان کو ڈرائینگ اور ڈانس کرنا بہت پسند ہے اور بطور والدین یہ ہمارے لیے بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں اپنے خیالات میں خود مختار رہنے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ میرا بیٹا آج کل ایک طوطے کی طرح بولتا ہے مطلب وہ ایک ہی بات کو بار بار دہراتا ہے تاہم میں یہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں کہ آخر وہ کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ثانیہ مرزا نے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں ہر روز اس سے نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور ان چیزوں کا موازنہ بھی کرتی ہوں جو وہ مجھ سے روزانہ سیکھتا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 23:37:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :