ملک میں طلبا و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، عدنان ملک

بدھ 30 ستمبر 2020 11:35

ملک میں طلبا و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، عدنان ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ملک میں طلبا و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار دی سکس انٹر پرائززپرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ عدنان احمدملک نے شہدا تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کھیلوں میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت نچلی سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے نظام کو بہتر بنائے۔

(جاری ہے)

عدنان ملک نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ پاکستان نے کھیلوں کے میدانوں میں دنیا پر حکمرانی کی تھی لیکن آہستہ آہستہ یہ اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھیل سیاست کی نذر ہوگئے ، کھیلوں میں بھی سفارشی کلچر اور پرچی سسٹم آگیا اور عہدیداروں نے اپنی اپنی کرسیاں بچانے میں مصروف ہوگئے اور کھلاڑیوں نے بھی محنت کرنی چھوڑ دی ، آخر پر مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 11:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :