آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 اکتوبر کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا ویمنز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 17 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 اکتوبرکو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ون ڈے میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کریں گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 13:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :