فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں

بدھ 30 ستمبر 2020 15:02

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) اطالین فٹبال کلب روما کے سابق کپتان فرانسیسکو ٹوٹی کی آواز سن کر پرستار لڑکی الینیا ماٹیلی کوما سے باہر آگئیں۔

(جاری ہے)

الینیا ماٹیلی گذشتہ دسمبر کو ایک کار حادثے کے بعد ہسپتال میں داخل تھیں،حادثے میں دوست کی موت واقع ہوگئی جبکہ وہ کوما میں چلی گئی تھیں،والدین کی درخواست پر ٹوٹی نے ایک ویڈیو پیغام میں الینیا کو حوصلہ دیا۔فٹبالر کی آواز سن کر ان میں مزید بہتری کے آثار پیدا ہوئے اور بعد میں انھوں نے خصوصی بلیک بورڈ پر لکھا کہ وہ اپنے آئیڈیل سے ملنا چاہتی ہیں جس پر ٹوٹی ملاقات کیلئے ہسپتال گئے اور وہاں ایک گھنٹہ ساتھ گزارا۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 15:02:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :