ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ، الیگزینڈر زویرو، سٹیفانوس فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

بدھ 30 ستمبر 2020 16:28

ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ، الیگزینڈر زویرو، سٹیفانوس فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس روواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ رواں سال کا تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

سٹیڈ رولینڈ گراس پر کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں نوویک جوکووچ نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن کے حریف کھلاڑی میکیل یمر کوباآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-0، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ جرمنی کے الیگزینڈڑ زویرو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے آسٹریا کے حریف کھلاڑی ڈینس نواک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5، 6-2 اور 6-4 سے مات دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کھلاڑی اینٹونی مونار کے ہاتھوں پہلے دو سیٹس میں شکست کے باوجود اگلے تینوں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ ان کی فتح کا سکور 4-6، 2-6، 6-1، 6-4 اور 6-4 تھا۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 16:28:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :