انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، ہاکی ٹرائلز کا انعقاد

جمعرات 1 اکتوبر 2020 22:44

انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، ہاکی ٹرائلز کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ آف خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جاری انڈر16 ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے ٹرائلز بھی منعقد ہوئے ٹرائلز سابق انٹرنیشنل کھلاڑی یاسر اسلام اور ہارون خان نے لئے جبکہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ سربراہ تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری کے پی ہدایت اللہ ‘انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری سید ضیاء الرحمان بنوری ممر تھے‘صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ کے مطابق ٹرائلز انتہائی شفاف لئے گئے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہی موقع دیا گیا اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف ڈسٹرکٹ اور صوبائی بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 01/10/2020 - 22:44:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :