جدید سائنسی طریقے پرہاکی گول کیپرز کی تربیت کے لئے کیمپ لاہور میں جاری ،دس گول کیپرز کو تربیت دی گئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 21:07

جدید سائنسی طریقے پرہاکی گول کیپرز کی تربیت کے لئے کیمپ لاہور میں جاری ،دس گول کیپرز کو تربیت دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) جدید سائنسی طریقے پرہاکی گول کیپرز کی تربیت کے لئے کیمپ لاہور میں ہفتہ کو بھی جاری رہا کیمپ میں قومی جونیئر اور سینئر ٹیموں کے دس گول کیپرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری کیمپ میں شامل دس گول کیپرز دو سیشنز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، اولمپین ناصراحمد گول کیپرز ٹرینر اوراولمپین خواجہ محمد جنید کواڈینینشن کے فرائض نبھا رہے ہیں۔

گول کیپنگ کوچ ناصر احمد کا کہنا ہے کہ گول کیپنگ کیمپ سے جونیئر ایشیا کپ اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے اچھی تیاری میں مددملے گی۔ جبکہ کواڈینینٹر خواجہ محمد جنید کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو سخت ٹرینگ کروائی جا رہی ہے جونیئر اور سینیئر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹرینگ سے جونیئر کھلاڑیوں کو بہت مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پاکستان میں گول کیپر میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ھے صرف ھمارے اس کیمپ میں کم از کم سات سے آٹھ گول کیپر ایسے ہیں جن پہ تھوڑی سی مزید محنت کی جائے تو وہ ورلڈ کلاس گول کیپر بن سکتے ہیں۔

کیمپ میں شامل گول کیپرز نے کہا کہ کوویڈ کے دوران وہ آن لائن ٹریننگ کرتے رہے ہیں۔اب کیمپ میں ان کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ گول کیپرزکیمپ دس روزکے لیے لگایا گیا ہیاورکیپ کے احتتام کے ایک ہفتے کے بعد کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے دوبارہ بلایا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/10/2020 - 21:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :