بھارتی بورڈ نے زیادہ رقم کے مطالبے کو جائز قرار دیدیا

ہفتہ 1 فروری 2014 13:48

حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء)بھارتی بورڈ نے زیادہ رقم کے مطالبے کو جائز قرار دیدیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری سنجے پٹیل نے کہاکہ زیادہ آمدنی پیدا کرنے والے کو ادائیگی بھی زیادہ کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سنجے پٹیل نے کہا کہ اگرچہ ہم کْل آمدنی کا60سے70 فیصد پیدا کررہے ہیں تاہم صرف 4 فیصد ادائیگی کی جارہی ہے، اس لیے ہمارا مزید شیئرکا مطالبہ جائز ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت بی سی سی آئی کو آئی سی سی کی آمدنی کا تقریباً تیسرا حصہ ملنے کی توقع ہے۔9 جنوری کوبورڈ میٹنگ میں تمام ارکان کو پوزیشن پیپر پیش کیا گیا تھا، بگ تھری کو امید تھی کہ تجاویز 28 اور 29 جنوری کے اجلاس میں منظور کرلی جائیگی۔

وقت اشاعت : 01/02/2014 - 13:48:30