افغان کرکٹرنجیب تراکئی کار حادثے میں انتقال کرگئے

29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد 2 دن تک کومہ میں رہے،افغان کرکٹ بورڈ کا گہرے غم اور دکھ کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 6 اکتوبر 2020 10:53

افغان کرکٹرنجیب تراکئی کار حادثے میں انتقال کرگئے
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2020ء ) افغان کرکٹرنجیب تراکئی کار حادثے میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی 29 سالہ نجیب تراکئی خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ’نجیب تراکئی گزشتہ 22 گھنٹوں سے کوما میں ہیں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔نجیب تراکئی کی کار کو حادثہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پیش آیا، انہیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جس کے سبب وہ کوما میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

محمد ابراہیم مہمند نے بتایا کہ مداحوں کی جانب سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نجیب تراکئی کو علاج کے لیے کابل یا بیرون ملک منتقل کیا جائے۔
۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ نجیب تراکئی انتقال کر گئے ہیں۔نیب تراکئی دو دن تک کومہ میں رہے۔حادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹیں آئی تھیں۔افغان کرکٹ ٹیم نے کھلاڑی کی موت کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھی کی۔

انہوں نے نجیب تراکئی کی موت پرگہرے غم کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 29 سالہ کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
دوسری جانب کرکٹ کے مداحوں نے بھی 29 سالہ نجیب تراکئی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔کرکٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کھییل کے میدان میں نجیب تراکئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے بھی کھلاڑی کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور انہیں یہ بھی دعا کی اللہ ان کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط سے 258 رنز سکور کررکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/10/2020 - 10:53:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :