پاکستان کھیلوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے،خالد سجاد کھوکھر

انٹرنیشنل ایونٹ یا سیریز کی میزبانی مل جانے سے پاکستان میں ہاکی کے ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل مواقع دینے سمیت قومی کھیل کو فروغ ملے گا،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن

منگل 6 اکتوبر 2020 21:36

پاکستان کھیلوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے،خالد سجاد کھوکھر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نے چند دن قبل ایشین ہاکی فیڈریشن سے میٹنگ کرکے انہیں باوور کروایا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے مکمل طور پر محفوظ ملک ہے ہم نے دنیا بھر سے انٹرنیشنل گول کیپرز کو بلواکر اپنے ایونٹ میں شامل کیا جس کے بعد ورلڈ الیون کو بلواکر میچز بھی کروائے اور دنیائے ہاکی کے لیجنڈری پلیئرز کو مدعو کرکے ہال آف فیم میں شامل کیا جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل کھیل ہو یا کھلاڑی سب کیلئے محفوظ ہے انہوںنے کہا کہ ہم نے پاکستان ہاکی لیگ کے انتظامات بھی مکمل کرلیے ہیں جو آئندہ سال باقاعدہ طور پر شروع ہوجائے گی۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو درخواست کی ہے کہ ورلڈکپ کا ایشین کوالیفائنگ رانڈ پاکستان میں کروانے کیلئے ہمیں اجازت دی جائے تاکہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف ممالک سے بھی رابطے میں ہیں کہ پاکستان کے ہوم گرانڈز پر ہاکی کی دو طرفہ یا سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرسکیں۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں انٹرنیشنل ایونٹ یا سیریز کی میزبانی مل جاتی ہے تو اس سے پاکستان میں ہاکی کے ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل مواقع دینے سمیت قومی کھیل کو فروغ ملے گا۔ خالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں ہم حکومتی منسٹریز سے بھی رابطے میں ہیں۔
وقت اشاعت : 06/10/2020 - 21:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :