وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی نہاری و بریانی کی دیوانی نکلی ، شلوارقمیض پہن کربہت اچھا محسوس کرتی ہوں ، میڈیا سے گفتگو

پیر 3 فروری 2014 14:15

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا پاکستانی نہاری و بریانی کی دیوانی نکلی ، شلوارقمیض پہن کربہت اچھا محسوس کرتی ہوں ، میڈیا سے گفتگو

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 فروری 2014ء) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا تھامپسن نے کہا ہے کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے، وہ یہاں کے کھانے شوق سے کھارہی ہیں ، نہاری اور بریانی بنانا بھی سیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا تھامپسن کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھا اس موقع پر شنیرا تھامپسن بچوں میں گھل مل گئیں اور انہیں آٹوگراف دئیے۔ شنیرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تھوڑی تھوڑی اردوسیکھ لی ہے۔ پاکستانی کھانے شوق سے کھارہی ہیں جبکہ نہاری اوربریانی بنانا بھی سیکھ رہی ہیں۔ شنیرا نے کہا کہ وہ شلوارقمیض پہن کربہت اچھا محسوس کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/02/2014 - 14:15:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :