بی ایم ڈبلیو پی جی اے اوپن گالف ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا، ڈینیئل جان ولٹ اعزاز کا دفاع کریں گے

بدھ 7 اکتوبر 2020 12:13

بی ایم ڈبلیو پی جی اے اوپن گالف ٹورنامنٹ کل انگلینڈ میں شروع ہوگا، ڈینیئل جان ولٹ اعزاز کا دفاع کریں گے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : بی ایم ڈبلیو پی جی اے اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 66 واں ایڈیشن کل جمعرات سے سرے، انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یورپین ٹور کا مشہور سالانہ گالف ایونٹ ہے جو اس سے قبل انگلینڈ کے سرے ، ورجینیا واٹر میں وینٹ ورتھ کلب کے ویسٹ کورس میں 10 سے 13 ستمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم یورپین ٹور نے کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کے پھیلائوکے خدشے کے پیش نظر رواں سال 28 مئی کواس ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ترمیم کی جس کے بعد اب یہ ایونٹ 8 اکتوبر کو شروع ہوگا اور 11 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں انگلینڈ کے ڈینیئل جان ولٹ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 12:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :