سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا

ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے ، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے، اہلیہ

بدھ 7 اکتوبر 2020 15:03

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کردیا گیا، ان کی تدفین کی تقریب میں خاندان اور قریبی افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کرگئے تھے ان کی عمر 59 سال تھی ، وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپردخاک کردیا گیا،ان کے جنازے میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے ، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔اس موقع پر ان کی اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے ، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکہ ہے۔جونا کے مطابق وہ ان سب کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد کیا سپورٹ کیا۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 15:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :