ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز سے 2 سائیکلسٹ زخمی

بدھ 7 اکتوبر 2020 15:15

ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز سے 2 سائیکلسٹ زخمی
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) سائیکلنگ چمپئن شپ کے دوران ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کے سبب دو سائیکلسٹ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری سائیکلنگ چمپئن شپ کے چوتھے مرحلے میں ہیلی کاپٹر کی نیچی پرواز کی وجہ سے سائیڈ میں لگے بیر ئر اڑ کر سائیکلسٹ سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ڈچ رائیڈر Etienne van Empelاور اٹلی کی Luca Wackermann زخمی ہوگئے۔ڈچ رائیڈر حادثے میں معمولی زخمی ہوئے تاہم اٹلی کے رائیڈر کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ٹیم کوچ Andrea Citracca کا کہنا تھا کہ لوکا ویکرمین کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے اور ان کو مختلف چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے وہ مزید ریس میں حصہ نہیں لیں گے۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 15:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :