ایم سے اے انڈر19 ٹی ٹوئنٹی لیگ14 فروری سے شروع ہوگا

جمعہ 7 فروری 2014 14:37

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) ایم سی اے انڈر19 ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 فروری سے پشاور یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہو گا ، ایم ڈی ملک کرکٹ اکیڈمی ملک فرمان نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی ، جسمیں افغانستان ، خیبرپختونخوا اور پشاور خیبر کی ٹیمیں شامل ہیں ، جنکے باقاعدہ ٹرائلز اور کیمپ ملک کرکٹ اکیڈمی میں منعقد کئے جاچکے ہیں، ان ٹیموں میں گروپ اے میں ایم سی اے افغانستان انڈر19 ، ملک سپورٹس جونیئر انڈر19 اور پشاور خیبر انڈر19 ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی میں خیبرپختونخوا انڈر19 ، ملک کولٹس انڈر 19 اور ایم سی اے انڈر19 ٹیمیں ہونگی ، ٹورنامنٹ کے فائنل ڈراز 9 فروری کو ایم سی اے میں ہونگے ۔

وقت اشاعت : 07/02/2014 - 14:37:13