انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سی ای او ہارون لوگاٹ بطور ڈائریکٹر ٹی 10 سے وابستہ ہوگئے

ہارون لورگاٹ آگے بڑھنے کی ایسی حکمت عملی تیار کریں گے، جو ابوظہبی ٹی 10 کو بہ تدریج ترقی اور دیگر ممالک میں نئی ٹی 10 لیگس تشکیل دے گی، کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی میں اپنی مرکزی حیثیت برقرار رکھی ہوئی ہے

پیر 12 اکتوبر 2020 18:09

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سی ای او ہارون لوگاٹ بطور ڈائریکٹر ٹی 10 سے وابستہ ہوگئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2020ء) دنیا کی پہلی اور واحد 10 اوور کرکٹ کی لیگ ابوظہبی ٹی 10 کی مالک ٹی 10 اسپورٹ کی انتظامیہ نے آج اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لوگاٹ کو اسٹرٹیجی اور ڈیویلپمنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، تاکہ وہ عالمی سطح پر 10 اوور کرکٹ کی ترقی اور فروغ کی قیادت کریں۔


یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ٹی 10 اسپورٹس کی انتظامیہ اور اس کے شراکت دار آنے والے الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 سیزن کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کا انعقاد 28 جنوری سے 6 فروری 2021ء تک زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں طے ہے اور اس میں 8 ٹیمیں اپنے پسندیدہ چیمین شپ ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ یہ اس لیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا۔

(جاری ہے)


ہارون لوگاٹ اپنی نئی ذمے داری میں ٹی 10 اسپورٹس کی انتظامیہ اور چیئرمین کو ٹی 10 کرکٹ کی ترقی اور فروغ سے متعلق حکمت عملیوں پر مشاورت فراہم کریں گے۔

ساتھ ہی وہ الدار پروپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 لیگ کو دنیا بھر میں فروغ، ترقی اور تعارف فراہم کریں گے، تاکہ صلاحیت کے حامل ممالک میں متعدد ٹی 10 لیگس قائم کی جاسکیں۔ لوگاٹ دنیا بھر میں لیگ اور ٹی 10 کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے کلیدی شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔
ہارون لورگاٹ  2008 سے 2012   چار سال تک آئی سی سی کے سی ای او رہے۔
آئی سی سی میں اپنی مدت ملازمت کے بعد انہوں نے مشیر کی حیثیت سے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مدد کی۔

جولائی 2013 میں انہیں کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا اور مشکل دور کے بعد سی ایس اے کی ساکھ کو بحال کرنے پر ان کی تعریف کی گئی ہے۔
ان کا عمدہ کام دیکھتے ہوئے سی ایس اے کو اس وقت جنوبی افریقہ میں کھیلوں کے بہترین انتظام فیڈریشن کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ 2017 میں ، انہیں کھیلوں کی انتظامیہ میں ان کی قیادت کے لئے سنا اسپورٹس انڈسٹریز کے افتتاحی بزنس لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔


ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ کی ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ ، ہارون لورگاٹ نے کہا ، "میں نے پچھلے سال پہلی بار ٹی 10 کرکٹ کا مشاہدہ کیا تھا اس کی مقبولیت دیکھ کرمیں متاثر ہوا۔ ابوظہبی میں متاثر کن نمو نے عالمی توجہ مبذول کروائی ہے
مجھے ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ میں شامل ہونے اور پوری دنیا میں لیگ اور ٹی 10 کرکٹ کو بڑھانے میں حصہ لینے پر خوشی ہے۔


ابو ظہبی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ بوؤچر نے کہا: "ہم بورڈ میں ہارون لورگاٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں - جو کرکٹ کے کھیل کی ترقی میں ایک عالمی رہنما ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ، ہم ابوظہبی کی ایونٹ کی میزبانی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور T10  کو عالمی سطح پر اور بھی مقبول کریں گے
  جنرل منیجر اور اماراتی کرکٹ بورڈ کے ممبر جناب مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ میں انتہائی خوشی کے ساتھ ابوظہبی ٹی 10 میں جناب ہارون لوگاٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

کرکٹ کی دنیا میں ان کا قائدانہ کردار کسی سے پوشیدہ نہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں لیگ کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات کی اپنی لیگ ہے، جو دنیا بھر میں شہرت حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے  بہت ہی اہم وقت پر ابوظہبی ٹی 10سے وابستگی اختیار کی ہے، کیوں کہ ہم اس لیگ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلانے کے لیے تیار ہیں۔

ان کی رہنمائی میں اس فارمیٹ میں ایک نئے اور پُرجوش باب کا اضافہ دیکھیں گے۔
الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10دنیا کی پہلی پروفیشنل ٹی 10 کرکٹ لیگ (10 اوور کی اننگ پر مشتمل) ہے، جو 90 منٹ کے میچ پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا تصور اور اجرا ملک ہولڈنگز کے اقدام کے طور پر 2017ء میں ٹی 10 اسپورٹس انتظامیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات ہی میں کیا گیا تھا۔

الدار پراپرٹیز ابوظہبی ٹی 10 لیگ اب اتنی پسندیدہ کرکٹ ٹورنامنٹ بن چکی ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے منتظم
ادارے آئی سی سی نے اسے انٹرنیشنل کرکٹ کی کم ترین دورانیے کی صورت میں تسلیم کرلیا ہے۔
  ٹی 10 لیگ کی شہرت نے ابوظہبی اسپورٹس کونسل، محکمہ ثقافت وسیاحت ابوظہبی، ابوظہبی کرکٹ کلب اور اتحاد ائرویز کو گزشتہ برس ابوظہبی میں 5 سال کے لیے سالانہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ سے اشتراک پر ابھارا ہے، اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی فوری دوبارہ برینڈنگ کی ہے اور الدار پراپرٹیز بطور ٹائٹل اسپونسر وابستہ ہوگیا ہے۔


 ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ اور ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے بانی اور چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 2017ء میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنے آغاز سے ٹی 10 لیگ خود کو منوا چکی ہے اور تیزی سے فروغ پاتے اور مقبول ہوتا ہوا فارمیٹ تسلیم کی جاچکی ہے۔ اسے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے اجازت اور آئی ۔
وقت اشاعت : 12/10/2020 - 18:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :