ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری منیر احمد

منگل 13 اکتوبر 2020 12:51

ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری منیر احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گراسی گرائونڈ سوات میں جاری لالہ افضل خان ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک، مانیار فٹ بال کلب کے صدر و سابق رکن تحصیل کونسل سوات حاجی نواب خان، چیف آرگنائزر ایاز خان اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ایاز خان نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی منیر چوہدری سے تعارف کروایا۔

(جاری ہے)

چوہدری منیر نے کہا کہ گراسی گرائونڈ میں اتنی زیادہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور مجھے لیاری، چمن اور کوئٹہ یاد آ جاتا ہے اور وہاں پر بھی شائقین کی کثیر تعداد میچ دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات فٹ بالروں کا زندہ دل شہر ہے، اس خطے سے کئی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ منیر چوہدری نے کہا کہ جب میں قومی فٹ بال ٹیم میں پاکستان ریلوے کی جانب سے کھیلتا تھا تو اس وقت فیفا اور اے ایف سی والی اتنی گرانٹ کا چکر نہیں ہوتا تھا اور ہم کھیلنے کا ہی سوچتے تھے اب فنڈز ملنے سے کھیل کم اور سیاست زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور حکومت کو گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے ہونگے۔
وقت اشاعت : 13/10/2020 - 12:51:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :