ندرے روبلوف اور کیرن خچانوف پر مشتمل روسی جوڑی سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

منگل 13 اکتوبر 2020 17:30

ندرے روبلوف اور کیرن خچانوف پر مشتمل روسی جوڑی سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : ا?ندرے روبلوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کیرن خچانوف پر مشتمل روسی جوڑی سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ برطانوی ٹینس سٹار نیل سکوپسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمی مرے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلزپری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روس کے ٹینس سٹار ا?ندرے روبلوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کیرن خچانوف نے سخت مقابلے کے بعد حریف انگلینڈ کے نیل سکوپسکی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمی مرے کو شکست دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

روس کے ٹینس سٹار ا?ندرے روبلوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کیرن خچانوف کی فتح کا سکور 6-7(6-8)، 3-6 اور 11-13 تھا۔ روس کے ٹینس سٹار ا?ندرے روبلوف اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کیرن خچانوف کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ (ا?ج) بدھ کو قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک اور ان کے امریکی جوڑی دار ریلی اوپلکا سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/10/2020 - 17:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :