شعیب احمد صدیقی کی کھیلوں میں خدمات پر ان کی تاجپوشی کی جائے گی ، اعجاز فاروقی

ہفتہ 8 فروری 2014 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء)آرٹس کونسل کے صدر اعجاز احمد فاروقی نے اعلان کیا ہے کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی کھیلوں میں بے مثال خدمات پر ان کی کراچی کی کھلاڑیوں کی جانب سے تاج پوشی کی جائے گی اور ایک بے مثال تقریب میں ان کو یہ اعزاز دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن فردوس اتحاد کی جانب سے شعیب احمد صدیقی کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے میں خطاب کر تے ہوئے کیا، عشایئے میں کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اعجاز فاروقی نے کہا کہ شعیب احمد صدیقی نے ہر مقام اور ہر سطح پر نہ صرف یہ کھیلوں کی پذیرائی کی بلکہ انہوں نے اس شہر کو ایک تعلیمی اور ثقافتی شہر بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا اور میں اپنی اور آرٹس کونسل اور کھلاڑیوں کی جانب سے شعیب احمد صدیقی کو ہر سطح پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ میں اللہ تعالی کا بے پناہ مشکور ہوں کہ اس کی مہربانیوں سے آج مجھے عزت مل رہی ہے اور یہ سب کچھ ان محنتوں کا صلہ ہے جس کیلئے میں نے اس شہر میں اور اس صوبے میں کام کیا اور میرا ایمان ہے کہ اگر اس صوبے میں ترقی امن ، محبت ،بھائی چارگی کی فضا کو برقرار رکھنا ہے تو کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر نی ہوگی ، اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانا ہونگے ، انہوں نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی سندھ کی بھرپور خواہش ہے کہ کھیل کے میدا ن آباد رہیں اور ملک کے اس اہم شعبے کی طرف بھرپور توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ میں اور میرے تمام افسران سندھ فیسٹول کی کامیابی کے نے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کیونکہ سندھ فیسٹول کا نام پوری دنیا میں اجاگر کرے گا اور دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ یہ صوبہ امن پسند ، ادب ، کھیل ، تعلیم اور ثقافت سے محبت کر نے والا صوبہ ہے ، اس موقع پر تقریب کے میزبان غلام محمد خان کے علاوہ کیرم اور شطرنج کے محمد اسلم خان ، ٹینس کے خالد رحمانی، ہاکہ کے راوٴمحمد جاوید ،باکسنگ کے اصغر بلوچ ، فٹبال کے گلاب بلوچ باسکٹ بال کے گلزار فیروز ، عیسی لیبارٹری کے فرید احمد ، KMCکے محمد سعید ، سر سید کالج کی گل رخ ، SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،اوٴلمپئین افتخار سید، خلیل قریشی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 17:24:46