نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کاسابق قومی ہاکی کھلاڑی عدنان اشرف سے اظہار تعزیت

منگل 13 اکتوبر 2020 22:20

نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کاسابق قومی ہاکی کھلاڑی عدنان اشرف سے اظہار تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے انچارج ارشد حسین ،انورفاروقی، عظمت اللہ خان، سید ابوزرامرائو،عارف بھوپالی ، خالدپراچہ نے کر اچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سینئر رکن عارف اشرف جو گذشتہ دونوں امریکہ میں دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے انکے انتقال پر انکے بھائی سابق قومی ہاکی کھلاڑی عدنان اشرف سے اظہار تعزیت کی ،اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اورانکے لواحقین کو صبرو جمیل عطاکریں۔

(جاری ہے)

درین اثنا سمیر سلیم ، فیصح الرحمن کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان، پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب ، راہ جاوید اقبا ل، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمدخان اور دیگر نے بھی اظہار تعزیت کی۔
وقت اشاعت : 13/10/2020 - 22:20:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :