پی او ایف اوپن کراٹے چمپئن شپ 17 اکتوبر کو کھیلی جائے گی

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

بدھ 14 اکتوبر 2020 14:52

پی او ایف اوپن کراٹے چمپئن شپ 17 اکتوبر کو کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی او ایف واہ کے تعاون سے پی او ایف اوپن کراٹے چمپئن شپ 17 اکتوبر کو کھیلی جائیگی۔ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں مردوں کے چھ جبکہ خواتین کے پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں مردوں کے مقابلوں میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 67 کلوگرام، پلس 68 کلوگرام اور انفرادی کاتا کے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 47 کلوگرام، 54 کلوگرام، 61 کلوگرام، پلس 62 کلوگرام اور انفرادی کاتا کے مقابلے شامل ہیں۔

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 14/10/2020 - 14:52:53