- Home
- Sports
- News
- پی سی بی کی فائنڈنگ کمیٹی نے ہیڈ قومی کوچ ،بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے 6نام شارٹ لسٹ کر لئے،کوئی ..
پی سی بی کی فائنڈنگ کمیٹی نے ہیڈ قومی کوچ ،بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے 6نام شارٹ لسٹ کر لئے،کوئی غیر ملکی شامل نہیں، منظوری کے بعد امیدواروں کو انٹر ویو کیلئے بلایا جائیگا،کل 25امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں،تمام درخواستوں کو زیر غور لایا گیا ،آپشنز کے طور پر دو ، دو کا سیٹ بنایا گیا ہے، منظوری کیلئے چیئرمین کو بھجوایا گیا ‘ سربراہ کمیٹی انتخاب عالم، کمیٹی کی کوشش ہے ٹیم کے لئے ایسے کوچز کا تقرر ہو جو ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں‘ جاوید میانداد،پاکستانی کوچز بھی انٹر نیشنل سطح پر کوچنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں کسی کو فیور نہیں دی گئی‘ وسیم اکرم
اتوار 9 فروری 2014 20:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈ قومی کوچ ،بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کیلئے 25میں سے 6نام شارٹ لسٹ کر لئے ، تینوں شعبوں میں کوچنگ کے لئے کسی غیر ملکی نے درخواست نہیں دی ، کل سوموار چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد امیدواروں کو انٹر ویو کے لئے بلایا جائے گا ۔قومی ٹیم کے لئے ہیڈ کوچ ،بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ کی تقرری کے لئے فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس سربراہ انتخاب عالم کی سربراہی میں اتوار کے روز لاہور میں منعقد ہوا ۔
کمیٹی نے کوچنگ کے خواہشمند 25 امیدواروں کی کرکٹ سے وابستگی اور دیگر امور کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد تینوں شعبوں کے لئے چھ نام شارٹ لسٹ کئے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں کو زیر غور لایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا