نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا

فہرست میں پیلے 73 گول کے ساتھ پہلے نیمار 64 گول کے ساتھ دوسرے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، رپورٹ

جمعرات 15 اکتوبر 2020 15:26

نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ دیا
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) برازیلی فٹ بالر نیمار نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

پیرو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیمار نے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو جہاں چار دو سے فتح سے ہمکنار کیا تو وہیں پیلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔فیفا کے مطابق سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پیلے 73 گول کے ساتھ پہلے نیمار 64 گول کے ساتھ دوسرے اور رونالڈو 62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 15:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :