سیاہ رنگت کے باعث کم معاوضہ دیا گیا، سیرینا ولیمز

ٹیکنالوجی سیاہ فام افراد سمیت نسلی تعصب کا شکار دیگر افراد کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے، انٹرویو

جمعرات 15 اکتوبر 2020 15:26

سیاہ رنگت کے باعث کم معاوضہ دیا گیا، سیرینا ولیمز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) دینا بھر میں مقبول امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے کہا ہے کہ اٴْنہیں اپنی سیاہ رنگت کے باعث کم اہمیت اور کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ اپنے ساتھ رنگت کی وجہ سے ہونے والے مسائل پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر سیاہ فام افراد کی طرح انہوں نے بھی نسلی تعصب کا سامنا کیا ہے اور اٴْنہیں بھی سیاہ رنگت کے باعث نا صرف کم اہمیت دی گئی بلکہ انہیں معاوضہ بھی کم دیا گیا۔سیرینا ولیمز نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ٹیکنالوجی سیاہ فام افراد سمیت نسلی تعصب کا شکار دیگر افراد کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے، اب جہاں بھی کسی کو اس کی سیاہ رنگت کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ فوراً اپنے مسئلے پر ٹوئٹ کرتا ہے اور لوگ اس کی آواز بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیرینا ولیمز نے بتایا کہ نسلی تعصب کا شکار ہونے کے باوجود اٴْنہوں نے کبھی اپنی رنگت نکھارنے یا سفید کرنے کے بارے میں نہیں سوچا بلکہ اٴْنہیں اپنی گہری اور سیاہ فام رنگت پر فخر ہے، اس کے علاوہ اٴْنہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ وہ ایسی رنگت رکھتی ہیں جو دنیا میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب گہری اور سیاہ رنگت والی خواتین کی بھی میڈیا میں تشہیر ہونے لگی ہے۔

سیرینا ولیمز نے یہ واضح نہیں کیا کہ اٴْنہیں کہاں کہاں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا لیکن اٴْن کا اشارہ یقینا ٹینس کی فیلڈ کی جانب تھا۔سیرینا ولیمز کو نا صرف سیاہ فام افراد بلکہ خواتین کے خلاف ہونے والے مسائل پر آواز اٴْٹھانے والی خاتون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے ہمیشہ استحصال اور تشدد کے شکار طبقے کیلئے آواز اٹھائی ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 15:26:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :