دانیہ عقیل موٹر سائیکل ریس کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں

جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:28

دانیہ عقیل موٹر سائیکل ریس کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) دانیہ عقیل وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے اپنا نام موٹر بائیک ریس کی لائسنس ہولڈر کے طور پر درج کروانے میں کامیابی حاصل کی۔ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے دانیہ بین الاقوامی تجارت میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ اپنے کھیلوں کے سفر وہ پہلے سنگ میل کے طور پر متحدہ عرب امارات میں ہونے والی چیمپین شپ میں شرکت کر چکی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق دانیہ عقیل نے بتایا کہ میں نے ابتدا میں ریتیلے علاقے میں چار پہیوں والی موٹر سائیکل چلانا سیکھی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے اختتام پر یہ ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے۔ بعد ازاں میں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں نے دو پہیوں والی موٹر سائیکل چلانا شروع کی۔ میں نے لرننگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد کئی ماہ تک اس کی مشق کی یہاں تک کہ ٹیسٹ کو کلیئر کر لیا۔ اس شوق نے مجھے زندگی میں بہت سے مثبت چیزیں سیکھنے کا موقع دیا۔ اس کھیل کے ذریعے ہم توجہ مرکوز کرنا اور ذمے داری محسوس کرنا سیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسنان کا ذہن صاف ہوتا ہے۔ یہ کھیل پابندی اور فٹنس کا متقاضی ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کافی زیادہ ذہنی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 16:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :