انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی طارق محمو د طاری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کبڈی میچ کا انعقاد

جمعرات 15 اکتوبر 2020 16:28

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : پوٹھوہار سپورٹس کلب جبر اسلام پورہ تحصیل گوجرخان نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی طارق محمو د طاری کو کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے صلہ میں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کبڈی میچ کا انعقاد کیاگیا، جس میں انڈیا کے خلاف کبڈی ورلڈ کپ فائنل جیتنے والے کبڈی ٹیم کے چیمیپئن کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس کا اہتمام پوٹھوہار سپورٹس کلب کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ظفر پگاڑا، غلام مرتضیٰ بھٹی، راجہ محمد حنیف سدھن، چوہدری اکرم گجر، چوہدری عمران مانی، راجہ وادی حسین،راجہ افتخار حسین نے کیا تھا، جس کے مہمان خصوصی کیپٹن (ر) انوارالحق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرارضوان تھیں، کبڈی فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری رانا سرور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ، چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے، چوہدری طارق کٹھانہ سیاسی و سماجی شخصیت، رہنمائ پی ٹی آئی راجہ دانیال کیانی، راجہ ذیشان کیانی، راجہ ساجد یوسف کیانی ہمراہ تھے، میزبان کبڈی چوہدری ظفر پگاڑا، الحاج چوہدری محمد اسلم، صوبیدار (ر) محمد اشفاق، چوہدری طارق کرامت، ڈاکٹر شعیب، شیخ ممرا ز علی تھے، کبڈی میچ میں آنے والے شائقین اور مہمانان گرامی کا استقبال روایتی ڈھول باجے کے ساتھ اور ان پر پھول نچھاور کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شائقین کبڈی سے کیپٹن ( ر) انوارالحق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے ہونگے اور ہسپتال ویران کرنے ہوں گے، نوجوان نسل کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کھیل کے میدان میں ہر ممکن سہولتیں میسر کرے گی، علاقہ پوٹھوہار کی ہر شعبہ میں نمایاں خدمات ہیں، آج جبر اسلام پورہ آمد پر شاندار کبڈی کا میچ اور عوام کے جوش و خروش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

سیاسی و سماجی شخصیت میزبان کبڈی میچ چوہدری ظفر پگاڑا نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں، پاکستان کبڈی کے چیمپیئن کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے DCO راولپنڈی کی توجہ جبر تا گوجرخان، جبر بیول اور بیول تا حبیب چوک سڑک کی تعمیر اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جبر پنڈوری اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا، کبڈی میچ میں پاکستان کبڈی کے ہیرو عرفان مانا جٹ، مشرف جنجوعہ، ملک بنیامین، شہزاد اکمل ڈوگر، عدیل چدھڑنے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا، اس موق پر راجہ تسلیم امجد کیانی سابق سپورٹس ڈائریکٹر، ممتاز ندیم بٹ، چوہدری توفیق، ماسٹر ولایت حسین بھٹی بھی موجود تھے۔\378
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 16:28:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :