انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، سکواش ٹرائلز کا پہلا رئونڈ مکمل

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:05

انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، سکواش ٹرائلز کا پہلا رئونڈ مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جاری انڈر16 کے دوسرے مرحلے میں پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں سکواش کے ٹرائلز منعقد ہوئی'بوائز ٹرائلز میں پہلے مرحلے میں منتخب ہونیوالے پچیس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس سید ثقلین شاہ 'ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع محمد نواز خان 'صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منور زمان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں'ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک نے کھلاڑیوں کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں سکواش کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہم نے کئی برس تک سکواش کی دنیا پر حکمرانی کی اور اب وہ وقت دور نہیں جب ہم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے مںی کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے بھی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کیساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ بچوں کو پشاور سپورٹس کمپلیکس کے سکواش کورٹس پر بھرپور ٹریننگ دے رہے ہیں ہمارے کھلاڑیوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے درمیان جان شیر خان ' قمرزمان'محب اللہ خان'اطلس خان سمیت دیگر ایسے لیجنڈ موجود ہیں جن سے سیکھتے ہوئے کھلاڑی مستقبل میں ورلڈ چیمپئن بن سکتے ہیں'انہوں نے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے بہترین ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان ٹرائلز سے بہترین سکواش کھلاڑی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں جونیئر و سینئر سکواش چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کریں گے اور صوبے کے لئے اعزازات حاصل کریں گے۔

وقت اشاعت : 15/10/2020 - 23:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :