- Home
- Sports
- News
- صرف ایک شخص کیلئے کرکٹ بورڈ میں مارشل لا ء لگا دیا گیا ، جمہوری حکومت نے جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا ..
صرف ایک شخص کیلئے کرکٹ بورڈ میں مارشل لا ء لگا دیا گیا ، جمہوری حکومت نے جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ‘ ذکاء اشرف،پیٹرن چیف کو کوئی شکوہ تھا تو مل بیٹھ کر بات ہو سکتی تھی ،قانونی مشاورت کر رہا ہوں ،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کرونگا،آئی سی سی کی پہلی شق ہی یہی ہے کہ حکومتی مداخلت صفر ہو،یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کمزورکریگا،برطرف چیئرمین کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
پیر 10 فروری 2014 20:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص کیلئے کرکٹ بورڈ میں مارشل لا ء لگا دیا گیا ، جمہوری حکومت نے جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ہے ،اگر پیٹرن چیف کو مجھ سے کوئی شکوہ تھا تو مل بیٹھ کر بات ہو سکتی تھی ،اپنی غیر مو جو دگی میں بننے والی کمیٹی کی حیثیت کو چیلنج کروں گا،قانونی مشاورت کر رہا ہو ں اور اپنے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا ۔
سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک عہدے سے ہٹائے جانے کا نو ٹیفکیشن نہیں ملا، حکومت نے عہدے سے ہٹاکر کرکٹ او رمداحو ں کے خلاف فیصلہ دیا ، میں نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی پاکستان کیلئے ایک مضبو ط مو ٴقف اپنا یا ، پاکستان کرکٹ کیلئے ہمیشہ بہترفیصلے کیے،میں تمام معاملات کا اور ایک ایک پیسے کا حساب دینے کو تیا رہوں، میں تو پیٹرن چیف سے ملاقات کر کے بگ تھری کے معاملے پر رہنمائی لینا چاہتاتھا لیکن جمہوری حکومت نے غیر جمہوری فیصلہ دے کر جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر