انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، اتھلیٹکس کھلاڑیوں کا اعلان

جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:01

انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، اتھلیٹکس کھلاڑیوں کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز میں اتھلیٹکس کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ان کھلاڑیوں کو دو ہفتے تربیت دی جائے گی جس کے بعد دوبارہ ٹرائلز لیکر حتمی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گاجو صوبائی اور قومی سطح کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے، ٹرائلز انٹر نیشنل ایتھلیٹ ریجنل سپورٹس آفیسر امیرزاہد شاہ ، سید جعفر شاہ ، زاعفران آفریدی ، عابد خان ، محمد عامر اور محمد عمران کے زیرنگرانی منعقد ہوئے۔

۔

(جاری ہے)

1500 میٹر دوڑ کے لئے باجوڑ کے الیاس، بنوں کے فہد، خیبر کے ظہور خان، کرم کے رحیم، 800 میٹر دوڑ میں بنوں کے عبدالوہاب، خیبر کے محمد عمران، پشاورکے بلال خان،لانگ جمپ میں ہنگو کے اکرام اللہ، بنوں کے خبیب، باجوڑ کے الیاس، 100 میٹر دوڑ میں بنوں کے جہانزیب، پشاور کے سلمان خان، خیبر کے محمد طلحہ، پشاور کے محمد شعیب، خیبر کے عمار آفریدی، پشاور کے نعمان، لانگ جمپ میں شانگلہ کے اشفاق، اورکزئی کے انور اللہ، باجوڑ کے عمر حسین، 200 میٹر دوڑ میں پشاور کے سلمان خان، اسد خان، شہاب اور نوشہرہ کے عمیر، 400 میٹر دوڑ میں مردان کے حضرت عمر، محمد حمزہ، خیبر کے محمد طلحہ، بنوں کے نادر خان، پشاور کے بلال خان، خواتین 400 میٹر دوڑ میں مردان کی ثمینہ، ندا، علیشہ، چترال کی مومنہ، چارسدہ کی یمنا اور ٹانک کی ہریرہ، 100 میٹر دوڑ میں پشاور کی تمینہ، زرغونہ، چارسدہ کی رشیدہ، پشاور کی زہریٰ، 800 میٹر دوڑ میں چاسدہ کی مومنہ، مانسہرہ کی تنزیلہ، صوابی کی بشریٰ، نوشہرہ کی عروسہ، جیولن تھرو میں سوات کی ایمن شہزادی، پشاور کی ایمن، ایبٹ آباد کی توبہ، شاٹ پٹ میں ایبٹ آباد کی فاطمہ، پشاور کی ایمن، مردان کی ثمینہ سلام، چارسدہ کی رشیدہ، ایبٹ آباد کی توبہ اور مردان کی عائشہ سلام، ڈسکس تھرو میں پشاور کی ایمن، مردان کی ثمینہ سلام، ایبٹ آباد کی توبہ اور ٹانک کی ہریرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2020 - 19:01:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :