پی سی بی کا بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ جاری

مستقبل میں بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ندیم خان

جمعہ 16 اکتوبر 2020 19:57

پی سی بی کا بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی اور میچ آفیشلز کو بائیو سیکیور ببل میں موجود دیگر شرکاء کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیگا، آئندہ بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹورنامنٹ سے نکالنے کا انتباہ جاری کردیا گیا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران چند سینئر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کیے جانے پر پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے، ایسا کرنے سے انہوں نے ٹورنامنٹ کی ساکھ اور بائیو سیکیور ببل میں موجود اپنے ساتھیوں کی صحت کو خطرے میں ڈالا۔

ندیم خان نے کہا کہ یہ قطعاًً قابل قبول نہیں ہے، متعلقہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتوں کے بعد یہ بآور کردیا گیا کہ مستقبل میں بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر ایسا ہوا تواس فرد کو موجودہ اور آئندہ کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہونے کو ہے، دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے لہٰذا وہ توقع کرتے ہیں کھلاڑی اور آفیشلز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کوویڈ19 کی مشکل صورتحال میں پی سی بی کی کوششوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

نو کھلاڑیوں اور تین آفیشلزنیمقررہ ٹیم ہوٹل میں رہتے ہوئے ببل کی خلاف ورزی کی تھی، اطلاع موصول ہوتے ہی منتظمین نے رات کو ان تمام افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ کروائے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔ان کوویڈ19 ٹیسٹ کے اخراجات انہی بارہ افراد نے اٹھائے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2020 - 19:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :