برین ٹیومر سے لڑنے والے سابق عالمی اسکواش کھلاڑی میرزمان گل کورونا کا شکار ہوگئے

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:10

برین ٹیومر سے لڑنے والے سابق عالمی اسکواش کھلاڑی میرزمان گل کورونا کا شکار ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) برین ٹیومر سے لڑنے والے سابق عالمی اسکواش کھلاڑی میرزمان گل کورونا کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

میر زمان گل کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی صحت سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کے لئے دعا کریں کیوں کہ ہمیں بہت سی دعاؤں کی ضرورت ہے، ایک کامیاب سرجری کے بعد اب بھی میرے والد ٹیومر سے لڑ رہے ہیں تاہم امریکا میں وبائی مرض کورونا کی وجہ سے میرے والد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہذا آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ میرے والد کے لئے دعا کریں جس کا میں بہت شکر گزار رہوں گا۔میر زمان گل ان دنوں امریکا میں کوچنگ میں مصروف ہیں، وہ 1993 کی عالمی اسکواش چمپئن شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔
وقت اشاعت : 17/10/2020 - 20:10:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :