جنوبی افریقہ کے بعد سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت کا عندیہ دیدیا،بگ تھری کے حوالے سے تحفظات کافی حد تک دور ہوگئے ہیں ، پوزیشن پیپر سے سری لنکا کوکوئی خطرہ نہیں ، سری لنکن بورڈ ،نئے ڈرافٹ میں موجود کافی چیزیں سری لنکا کیلئے سود مند ہیں ،رانا ٹنگا

منگل 11 فروری 2014 21:49

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) جنوبی افریقہ کے بعد سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت کا عندیہ دیدیا۔ سری لنکن کرکٹ کے مطابق بگ تھری کے حوالے سے تحفظات کافی حد تک دور ہوگئے ہیں۔ پوزیشن پیپر سے سری لنکا کوکوئی خطرہ نہیں۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے آئی سی سی پراجارہ داری کے حوالے سے پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے سخت موقف اختیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں بورڈز نے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں ترمیم شدہ تجاویز پر بھی تحفظات کا اظہارکیا تھا تاہم اب سری لنکا نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے بتایا کہ بگ تھری معاملے پر تحفظا ت کافی حد تک دور ہوگئے ہیں۔ بگ تھری کے پوزیشن پیپر سے سری لنکا کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔ امکان ہے کہ سری لنکا آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں بگ تھری کی حمایت کرسکتا ہے۔ رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ نئے ڈرافٹ میں موجود کافی چیزیں سری لنکا کیلئے سود مند ہیں۔ نئے نظام کے تحت سری لنکا کرکٹ کی آمدنی پر بھی کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

وقت اشاعت : 11/02/2014 - 21:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :