75 سالہ مصری دادا دنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے

پیر 19 اکتوبر 2020 15:07

75 سالہ مصری دادا دنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) مصر کے ایک دادا عزالدین بہادردنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے،وہ تقریباً 75 برس کے ہوچکے ہیں، انھوں نے مصر کی تھرڈ ڈویژن لیگ میں پورے 90 منٹ تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، اس سے قبل عزالدین نے مارچ میں بھی پورا میچ کھیلا تھا، مقابلے کے اختتام پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انھیں ٹائٹل بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے، اس سے قبل معمرترین پروفیشنل فٹبالر کا ریکارڈ اسرائیل کے 73 سالہ اسحاق ہائیک کے پاس تھا۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 15:07:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :