آل حب انٹر کلب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ ختم حب شاہین فٹبال کلب حب چمپین بن گیا ،فائنل کی شاندار تقریب

پیر 19 اکتوبر 2020 19:43

آل حب انٹر کلب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ ختم حب شاہین فٹبال کلب حب چمپین بن گیا ،فائنل کی شاندار تقریب
لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) آل حب انٹر کلب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ ختم حب شاہین فٹبال کلب حب چمپین بن گیا فائنل کی شاندار تقریب لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ کی خصوصی جدوجہد اور نگرانی میں حب میں کھیلا جانے والا آل حب انٹرکلب اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا فائنل میچ حب شاہین اور موٹک کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں آخر مرحلے میں حب شاہین کے شاکر مراد نے فاتحہ انداز میں گول کرکے اپنی ٹیم کو چمپین بنا دیا فائنل تقریب کے مہمان خاص حب کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی عبدالستار زہری تھے جنہوں نے جیتنے اور ہارنے والے کلبوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ جیتنے والی کلب کو 15ہزار جبکہ ہارنے والی کو 10ہزار ملے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے دس ہزار نقد انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ ریفریز کے لیے اسپورٹس آفیسر خدابخش نے پانچ ہزار کا اعلان اس کے علاوہ فائنل میچ کے ہیرو شاکر مراد بلوچ کو حب کے معروف شخصیت حاجی عبدالقدوس رند اور حاجی احسان شاہوانی نے نقد انعام دیکر انکی حوصلہ افزائی کی تقریب میں آئے مہمانوں کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں اور اعزازی شلیڈ تقسیم کیے گئی.

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز اظہر برادر کلب کے قمر موٹک کو ملا.فائنل میچ کے تقریب میں وڈیرہ عابد موٹک. وڈیرہ زبیرگجر. حاجی ادریس رند. ہیڈماسٹر گڈانی ایاز بلوچ. ظفر بلوچ. ایس ڈی او رسول بخش. ناصر بلوچ. وڈیرہ غلام قادر موٹک. منظور لاسی. امجد خان. شاہد زہری. ظفر بلوچ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی.
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 19:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :