سابق عالمی چیمپئن ، سکواش ہیڈ کوچ جان شیر خان کی آئر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائر کمانڈ ائر وائس مارشل ایس فواد مسعود حاتمی اور بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کمانڈر ائر کماڈورحاکم رظا سے ملاقات

دونوں آفیسرز نے جان شیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنکوں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اورخوشی کا اظہار کیا

پیر 19 اکتوبر 2020 21:58

سابق عالمی چیمپئن ، سکواش ہیڈ کوچ جان شیر خان کی آئر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائر کمانڈ ائر وائس مارشل ایس فواد مسعود حاتمی اور بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کمانڈر ائر کماڈورحاکم رظا سے ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) سکواش کے مسلسل 10 سال تک نمبر 1 رہنے والے سابق علمی چمپئن اور خیبر پختونخواہ سکواش کے ہیڈ کوچ جان شیر خان ہلال امتیاز نے آئر آفیسر کمانڈنگ نادرن ائر کمانڈ ائر وائس مارشل ایس فواد مسعود حاتمی اور بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کمانڈر ائر کماڈورحاکم رظا سے ملاقات کی۔ دونوں آفیسرز نے جان شیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُنکوں دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اورخوشی کا اظہار کیا کے جان شیر خان سکواش کا واحد کھلاڑی ہے جسکا آج تک ریٹارمنٹ کا اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ریکارڈ منٹین ہے اور دنیا بھر میں اج تک کوئی بھی اسکا ریکارڈ طور نے میں کامیاب نہں ہوسکا ہے۔

اور ساتھ ہی انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جان شیر خان کے بعد 22 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود جان شیر خان کا نعم البدل ہم کو تا حال نہیں مل سکا جسکی وجہ سے سکواش کے میدان میں پاکستان اپنا منفرد مقام بددقسمتی سی کھو چکا ہے کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کا 50 سال تک سکواش کے میدان پر جو کنڑول تھا وہ جان شیر خان کی ریٹایرمنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو چکا۔

(جاری ہے)

انھوں نے جان شیر خان کو خیبر پختونخواہ سکواش کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر مبارک باتھ پیش کرتے سمیت یقین دہانی کرائی کے خیبر پختونخواہ میں سکواش کی سرگرمیاں اور اکیڈمیز لانچ اور پروموٹ کرنے کے لئے پی اے ایف اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔ جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان ائر فورس نے سکواش کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے امید ظاہر کی کے سکواش کیلئے یہ قابل قدر کردار مستقبل میں بھی جاری رہے گا جان شیر خان نے مزید کہا کے 1984 سے پاکستان ایر فورس میں بطور جے سی او بھرتی ہوا اور اپنے ملک اور پاکستان ایر فورس کا نام 10 سال تک پوری دنیا میں روشن کیا اور ایسے دنیا کے ٹاپ ادارے کا حصہ رہنے پر اور ملک اور قوم کا نام روشن کرنے پر مجھے فخر ہے۔

جان شیر خان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے سربراہ اور نائب سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ائر وائس مارشل عامر مسعود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور دلچسپی لے رہے ہیں اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اس طرح اپنی خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے جان شیرخان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 21:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :