نیشنل فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ دسمبر میں منعقد ہوگا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیوکشن کائی) خیبرپختونخوا کے زیراہتمام دسمبر میں نیشنل فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد پشاور میں متوقع ہے جو کہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن ڈبلیو کے او جاپان کے رولز کے تحت چار مختلف ویت کیٹگریز میں ہونگے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل ریفری وسیکرٹری جنرل پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیوکشن کائی) (شیھان) صاحبزادہ الہادی نے میڈیا سے کیا انہوں نے بتایا کہ اس نیشنل ٹورنامنٹ میں جاپان اور یورپ میں ہونے والے انٹر نیشنل مقابلوں کیلئے پاکستان ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز بھی منعقد ہوگا اور اس میں جیتنے والے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ ہونگے ، انہوں نے بتایا کہ پشاور میں نیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد سے خیبرپختونخوا سے زیادہ کھلاڑیوں کو جیتنے کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ محکمہ کھیل کے اعلیٰ حکام کو مالی امداد کیلئے مراسلہ بھیج دیاگیا ہے امید ہے کہ محکمہ کھیل کے ارباب اختیار اس سلسلے میں بھرپور مالی تعاون کریں گے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گے ۔

وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:30:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :