آل راونڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کی نائب کپتانی مل گئی

نوجوان کرکٹر ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم میں بابر اعظم کے نائب ہوں گے، بابر کی غیر موجودگی میں شاداب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

muhammad ali محمد علی منگل 20 اکتوبر 2020 00:36

آل راونڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کی نائب کپتانی مل گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) آل راونڈر شاداب خان کو قومی ٹیم کی نائب کپتانی مل گئی، نوجوان کرکٹر ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم میں بابر اعظم کے نائب ہوں گے، بابر کی غیر موجودگی میں شاداب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کے فیصلے کے مطابق قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی میں نوجوان آل راونڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شاداب خان کو باقاعدہ طور پر ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی میرے لیے ناقابل یقین ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے کھیلنا میرے لیے خواب تھا تاہم کر کٹ ٹیم کی نائب کپتانی کرنا میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی نائب کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مکمل سپورٹ کرتا ہوں، اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔ یہ فیصلہ زمبابوے کے کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سیریز کے لیے اعلان کردہ 22 کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان، فہیم اشرف، حارث روف، ظفر گوہر ، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 00:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :