پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

منگل 20 اکتوبر 2020 15:03

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔ جاری شیڈول کے مطابق تیس اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ یکم نومبر کو راولپنڈی اور تیسرا ایک روزہ میچ تین نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق سات نومبر کوپہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہورمیں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق آٹھ نومبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہوراور دس نومبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 15:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :