ہیرو ورلڈ چیلنج کوروناوائرس کے باعث ملتوی

منگل 20 اکتوبر 2020 15:03

ہیرو ورلڈ چیلنج کوروناوائرس کے باعث ملتوی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کوروناوائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا ،ہیرو ورلڈ چیلنج کے منتظمین کے مطابق ورلڈ چیلنج گولف 3 سے 6 دسمبر بہاماس میں ہونا تھا، ہر سال ہونے والے ایونٹ ہیرو ورلڈ چیلنج کو عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کیا گیا،ہیرو ورلڈ چیلنج کے منتظمین کے مطابق ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کا انعقاد اب اگلے برس ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کے میزبان ٹائیگر ووڈز ہیں اور اس ایونٹ میں ہر سال دنیا کے 18 ٹاپ گولفرز حصہ لیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 15:03:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :