لائنز مارشل آرٹس اکیڈمی کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا

منگل 20 اکتوبر 2020 15:07

لائنز مارشل آرٹس اکیڈمی کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) عالمی جوڈو ڈے کے موقع پر لائنز مارشل آرٹس اکیڈمی کا افتتاح 28 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری غضنفر علی نے بتایاکہ اکیڈمی کے قیام کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور اکیڈمی میں کوچز مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ لائنز مارشل آرٹس اکیڈمی سے ضلعی سطح پر مارشل آرٹس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 15:07:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :