زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ٹیم کے ارکان کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منتقل کردیا گیا، کوڈ 19ٹیسٹ لئے جائیں گے،مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کے میچز کھیلے گی

منگل 20 اکتوبر 2020 20:29

زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مہمان ٹیم زمبابوے سے روانہ ہوکر دبئی کے راستے اسلام آباد پہنچی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ٹیم کے ارکان کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کے کوڈ 19ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کے میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی کے حوالے سے پہلا میچ 7 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ مہمان ٹیم پاکستان کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں بھی کرکٹ میچ کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 20:29:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :